الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 دسمبر کو کوہلو میں قومی ووٹرز ڈے کا انعقاد کیا گیا

الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ایسے اقدام کرے عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت اجاگر ہو، ماوند سلطان ناصر خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی جس کے ذریعہ مختلف علاقوں میں خواتین اور خصوصی افراد کا اندراج کیا جا رہا ہے ،الیکشن کمشنرکوہلو

بدھ 7 دسمبر 2022 21:10

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 7 دسمبر کو کوہلو میں قومی ووٹرز ڈے کا انعقاد کیا گیا ،اس دن کی مناسبت سے ماڈل ہائی سکول کوہلو میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمیشنر ماوند سلطان ناصر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ ایسے اقدام کرے کہ عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت اجاگر ہو اور ووٹ کا استعمال پر امن انداز میں ہو تاکہ ووٹر اپنی خواہش کے مطابق کسی کو بھی ووٹ ڈال سکے۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر کوہلو ستار سردار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پروگرامز میں خواتین اور معزور افراد کی شرکت پر خاص توجہ دی جاتی ہے ،خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جس کے ذریعہ مختلف علاقوں میں خواتین اور خصوصی افراد کا اندراج کیا جا رہا ہے تاہم دور افتادہ علاقوں میں سٹرک کی سہولیات نہ ہونے اور حالات کے خرابی کی باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں تحصیلدار ماوند شاہ نواز مری، انجنئیر غلام قادر مری، میر باز محمد مری، تاج محمد مری، تحصیلدار کوہلو جلال ، ایس ایچ او سہراب، ذاکر خان ، ملک ہاشم سمیت سیاسی رہنماوں ،سکولوں کے اساتذہ سمیت دیگر نے شرکت کی ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں