بلوچستان پر تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے جس نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کی انتہا کرکے رکھ دی ہے ، ترجمان نیشنل پارٹی کوہلو

ہفتہ 31 دسمبر 2022 02:15

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2022ء) نیشنل پارٹی کوہلو کے ضلعی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پر تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے جس نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کی انتہا کرکے رکھ دی ہے ہر سطع پر اقربا پروری کی انتہا ہے باقی شعبہ تو درکنار سیلاب زدگان کے لئے ملنے والے گندم بیج ٹینٹ راشن بھی ہڑپ کررہے ہیں کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کے ذریعے بدعنوانی کی انتہا کردی ہیں گندم بیج بھی تقسیم کرنے کے بجائے زخیرہ کرکے فروخت کررہے ہیں دوسری جانب پچاس کلو گندم بیج کے لئے لوگوں کی عزت نفس مجروع کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ترجمان نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محکموں کے افسران کو تنبیہ کیا ہے کہ کرپٹ وزرا کے کہنے پر جس انداز سے اقربا پروری اور رشوت ستانی کا ضلعی سطع پر تم لوگوں نے جو بازار گرم کررکھا ہے اس کا حساب ضرور تم لوگوں سے ہوگا۔ انہوں نے واضع کیا ہے کہ اس رشوت ستانی اور اقربا پروری کے خلاف پارٹی ہر سطع پر بھرپور احتجاج کرکے ان چہروں کو اہل بلوچستان کے سامنے بے بقاب کریگی۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں