کوہلو میں محکمہ ریونیو کے نیلام سرکاری گاڑیاں اور زمین بے دریغی سے فروخت ہونے کا انکشاف

منگل 18 جولائی 2023 22:20

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2023ء) کوہلو میں محکمہ ریوینیو کا ریکارڈ درہم برہم تمام ڈپٹی کمشنرز لاعلم محکمہ کے چند آفیسروں نے حکام بالا کو چونا لگا دیا ماتحت آفسیران کی دیدہ دلیری انتہا کو پہنچ گئی باوثوق زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک آفسیر نے سرکاری زمین جو محکمہ ریونیو ریکارڈ میں سرکار کی پراپرٹی ہے جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر سے ملکر مذکورہ آفسیر نے سرکاری زمین زاتی ریکارڈ پر چڑھا کر درمیان میں ایک ایجنٹ کو رشوت دیکر سرکاری زمین فروخت کر ڈالی جبکہ دوسری جانب ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ سابق دور حکومت میں ڈپٹی کمشنر کو ایک ایمبولینس سرکاری فراہم کی گئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ مذکورہ آفسیر نے کوئٹہ لیول پر ریکارڈ مسخ کرکے گاڑی کو ایمبولینس سے پک اپ کی صورت میں بنا کر ذاتی گاڑی ظاہر کررہا ہے جسکے تمام تر تصویریں اور گاڑی ریکارڈ پر موجود ہیں مگر حکام بالا کے آفیسران ان معاملات سے بے خبر ہیں جبکہ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ لیویز کے سرکاری موٹر سائیکل اسلحہ ذاتی دوستوں اور رشتیداروں میں بانٹ دی گئی ہیں واضح رہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کرانے والے بھاری انعام سے نواز کر انہیں خاموش کرایا جائے گا حلقے کا صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری اور موجودہ ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے لاعلم ہیں نیب اور تحقیقاتی ادارے معاملے کا فوری نوٹس لیا کر شفاف تحقیقات کریں اور ملوث لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں