کوہلو ،بارش سے گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،کاہان کا زمینی رابطہ منقطع ،درجن سے زائد کچے مکانات و دیواریں گرگئیں

جمعہ 28 جولائی 2023 20:50

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2023ء) ضلع کوہلو میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ضلع کے مختلف ندی نالوں منجھرا،بیجی ،سوناری،چاکر میں سیلابی ریلے گزار رہے گزشتہ روز ماوند میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ سوار دو افراد کو لیویز کے اہلکاروں نے بحفاظت نکل لیا ضلع کے تحصیل کاہان کے لنک روڈ میں مٹی کے تودے گرنے اور لینڈ سیلائینڈنگ سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے جہاں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ماوند کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے بجلی کے پول گرگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ضلع میں ایک درجن سے زائد کچے مکانات اور دیواریں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں