ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو میں پودا لگا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا

اتوار 17 مارچ 2024 15:20

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) کوہلو : کوہلو میں شجر کاری مہم کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں درخت لگائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو میں پودا لگا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا۔ شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سینکڑوں درخت لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر درختوں اور جنگلات کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حفیظ اللہ مری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے۔عوام میں شجرکاری سے متعلق خاص آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ان میں پودے لگانے کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا ہو اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودوں کو لگا کر اپنے علاقے کو سر سبز و شاداب بنا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں ، عوامی مقامات اور پارکوں کے اندر اور باہر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ کوئی جگہ خالی نہ رہے ۔شجرکاری کیلئے ماحول دوست پودوں کا انتخاب کیا جائے جو علاقے کے موسم کے مطابق ہوں اور مہم کے دوران لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور ماحول پر سبزے کے مفید اثرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات، قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگلات کے پھیلاؤ اور سبزے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ضلعی ناظم تعلیم نے مہم میں شریک طلباء اور اساتذہ کو ماحول کو بہتر بنانے میں درختوں کی اہمیت اور کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضیاع ہونے سے بچائیں اور جہاں تک ہو درختوں کی حفاظت کریں تاکہ فضاء صاف رہے جس سے ہر ایک مستفید ہو ۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے بعد پودوں کی نگہداشت اور انہیں پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں ۔

اس موقع پر پرنسپل بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو حاجی تاج محمد مری ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کوہلو اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آزاد شہر میں بھی شجر کاری مہم کے تحت درخت اور پودے لگائے گئے ۔ ہیڈماسٹر ضیاء الحق زرکون نے طلباء کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔\378

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں