کوہلو ، سوشل میڈیا پر ملازمین کے تنخواہوں اور دیگر حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں، سردار زادہ شیر افغان

بدھ 20 مارچ 2024 21:30

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی کوہلو سردارزادہ شیر افغان زرکون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملازمین کے تنخواہوں اور دیگر حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں اس متعلق کوہلو کے عوام کو وضاحت دیتا جاؤں کہ میونسپل کمیٹی کے فنڈز میں بے ضابطگی کا جونہی علم ہوا ہے فوری طور پر اینٹی کرپشن و دیگر متعلقہ حکام کو تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

کرپشن کے بڑے سکینڈل میں میونسپل کمیٹی کا ملازم فرد واحد تھا جس کے خلاف اینٹی کرپشن اور ڈیپارٹمنٹل انکوائری جاری ہے۔ دوسری جانب ملازمین کے تنخواہوں کے اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے متحرک ہیں ایک ماہ کے دوران تین چیف آفیسر تبدیل ہوئے ہیں جن کی وجہ سے انتظامی معاملات کے انجام دہی میں مشکلات درپیش آئے ہیں نئے تعینات چیف آفیسر جو نہی چارج سنبھالیں گے فوری طور پر ان کے ساتھ ملاقات کرکے ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے۔ سردارزادہ شیر افغان زرکون نے کہا کہ ان کا مقصد کوہلو ٹاؤن کے عوام کی بلا رنگ ونسل و سیاسی تعصب کے خدمت کرنا ہے اپنے فرائض کو بطور امانت سمجھ کر ادا کررہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں