د*کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (رجسٹرڈ)کا دورہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:30

۹کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو ( رجسٹرڈ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور پریس کلب کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی یوسف مری ، قیوم مری اور مجیب الرحمن مری موجود تھے ۔ کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کو پریس کلب کے امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ و کان کی حیثیت رکھتے ہیں کوہلو کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کے بہتر مفاد اور درپیش چیلنجز کو مثبت انداز میں پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ملکی سطح پر علاقے کے مثبت پہلوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

** 23-03-24/--284 #h# ٹ*رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی فیڈر خانپور کو بند کر دیا گیا #/h# (اوستہ محمد(آن لائن)اوستہ محمد خانپور فیڈر میں بجلی کی عدم فراہمی اور زیادتیوں کے خلاف گوٹھ گہنورخان جمالی میں معززین رئیس عبدالغفور خان جمالی حاجی محبوب علی بلال حاجی عبدالرحیم ناوڑا حاجی بھاگیہ خان بلیدی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے مختلف گوٹھوں کے معززین رئیس عبدالغفور جمالی حاجی عبدالرحیم ناورہ میر بھاگیہ خان بلیدی حاجی محبوب علی پلال واحد بخش جتک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جیسے ہی رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی فیڈر خانپور کو بند کر دیا گیا ہے جو کہ قابل افسوس بات ہے انہوں نے کہا کہ خانپور فیڈر میں 21 گھنٹہ لوڈ شیٹنگ کرنا اور تین گھنٹے بجلی دینا قابل مذمت بات ہے کیسکو کے بالا افیسر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی نہ دینا سحری اور روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خان پور فیڈر کو چار دن کے اندر بجلی کی بحالی یقینی نہ بنایا گیا تو ایس ڈی او افس کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے جس کے تمام تر ذمہ داری واپڈا کے بالا احکام پر عائد ہوگی احتجاجی اجلاس میں میر علی حسن کھوسہ ۔

ذوالفقار علی ابڑو عبدالواحد جتک علی حسن خان دشتی فیض محمد عمرانی عمران خان رند ایاز حسین جمالی محمد وارث مینگل حق نواز مینگل محمد اسحاق مینگل و دیگر فیڈر خان پور کے معزین نے شرکت کی۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں