عمران خان کی زندگی الزامات لگانے اور جھوٹے بیانیے گھڑنے میں ہی گزر ہی ہے،چوہدری محمدیسٰین

عمران خان آصف علی زرداری اور ریٹائرڈ جنرل باجوہ کے درمیان ڈیل کا نیا بیانیہ گھڑ رہا ہے ،صدرپی پی پی آزادکشمیر

اتوار 25 دسمبر 2022 19:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2022ء) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی نکال سکتی ہے یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے عمران خان کی زندگی الزامات لگانے اور جھوٹے بیانیے گھڑنے میں ہی گزرہی ہے خود ڈیل کر کے اقتدار میں آنیوالے عمران خان کو ہر طرف ڈیل نظر آتی ہے اسی لئے اب وہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ریٹائرڈ جنرل باجوہ کے درمیان ڈیل کا نیا بیانیہ گھڑ رہا ہے کیونکہ اسے مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آتی نظر آ رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم قائد اعظم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو قائد کا پاکستان بنا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو ایک طرف اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رکھی ہے اور دوسری جانب تعاون اور اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تو پہلی مرتبہ معلوم ہو گا کہ سیاست اور انتخابات کیا ہوتے ہیں کیونکہ اب اس کے پاس کو منیجر نہیں ہو گا اور خود اس شخص میں اہلیت صلاحیت نام کی کوئی چیز نہیں زور زور سے بولنے اور جھوٹے بیانیے گھڑنے کا زمانہ اب ختم ہونے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے تو ایک دن بھی جیل نہیں دیکھی جب یہ احتساب کی چکی میں آئے گا تو اس کو معلوم ہو گا کہ سیاست کس چیز کا نام ہے ۔محمدیسٰین نے کہاکہ یہ شخص تو صرف اقتدار جانے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے اور ایٹم بم گرانے کی باتیں کرتا رہا اور ہماری قیادت نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا تھا جب ملک کی سالمیت بھی خطرے میں تھی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں