آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے بھارت کشمیریوںکوزیادہ دیرغلام نہیںرکھ سکتا‘وزیر مال

بھارت کسی خام خیالی میںنہ رہے پوری کشمیری وپاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘سردار فاروق سکندر

منگل 25 ستمبر 2018 14:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ نریندرمودی اوربھارتی آرمی چیف کسی غلط فہمی میںنہ رہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے بھارت کشمیریوںکوزیادہ دیرغلام نہیںرکھ سکتا بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کیاہواہے بھارت کومقبوضہ کشمیرسے نکلناہوگاعالمی ادارے مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاوربھارتی آرمی چیف کی دھمکیوںکانوٹس لیںبھارت کسی خام خیالی میںنہ رہے پوری کشمیری وپاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پوری کشمیری قوم پاک فوج کے ہمراہ وطن عزیزکے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے بھارت نے اگرکسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تودنیاکے نقشے سے بھارت کانام ونشان بھی مٹ جائے گابھارت دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیرسے ہٹانے کے لیے طرح طرح کے بہانے بنارہاہے بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا میدان گرم کر رکھا ہے بھارت کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے پر ان کے جذبہ حریت کو کچلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ان خیالات کاانہوں نے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پراپنے رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیریوں کوپیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر رہا ہے ۔ خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے ۔

کشمیریوں کے گھروں اور کاروباروںکو تباہ کیا جا رہا ہے۔ہندوستان خطے کو جنگی جنون کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے تاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا سکے بھارتی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گرد ی سے جوڑنے کی جوکوششیںکررہاہے وہ اس میںکبھی کامیاب نہیںہوسکتا کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے اپنے حق آزادی کے حصول کے لئے بر سر پیکار ہیں اور ان کی جدوجہد اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری نریندرمودی اوربھارتی آرمی چیف کی دھمکیوںسے ڈرنے والے نہیںکشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے پاکستان اورآزادکشمیرپرحملہ کرنے کی کوشش کی توکشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کوایساجواب دیگی کہ بھارت کی نسلیںبھی یادرکھیںگی کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہراول دستے کاکرداراداکریگی انہوںنے کہاکہکنٹرول لائن کے رہائشی بھارتی جارحیت کاسترسالوںسے مقابلہ کررہے ہیںکشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہدکررہے ہیں اوربھارت کشمیریوںکوان کے حق خودارادیت سے محروم نہیںرکھ سکتالا کھوں مائوں، بہنوں، بیٹوں،بیٹیوںاوربزرگوںکی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی اورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں