تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے سر جوڑ لیے

ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی ضلعی قیادت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 12:56

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے سر جوڑ لیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اکتوبر 2018ء) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے سر جوڑ لیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں دو صوبائی سیٹیں ہارنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ضلع ڈیرہ غازی سے منتخب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اپنے ہی ضلع کی سیٹ نہ بچا سکے۔جس کے بعد ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی ضلعی قیادت کو شکست کی وجوہات جاننے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف چارجیتی ہوئی نشستوں میں سے دو نشستوں پر ہار گئی۔یہ دونوں نشستیں دیہی علاقوں پر محیط تھیں اور یہاں کسانوں کو بہت مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی کا شکار تھے۔

(جاری ہے)

اور اس کا اثر ہمیں ضمنی انتخابات میں دیکھنے کو ملا۔خیال رہے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 222 ملتان XII سے آزاد امیدوار قاسم عباس خان 36190 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 پر جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقہ میں کُل 14 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل احمد نون نے 30107ووٹ حاصل کئی اور دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار شازیہ نرگس نے 22729 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں کُل ووٹوں کی تعداد 196858 تھی، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 93496 رہی، جس میں سے 1483 ووٹ مسترد قرار پائے۔

جب کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 292 ڈیرہ غازی خان VIII سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری 32059 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 پر جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقہ میں کُل 12 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار مقصود خان لغاری 231367 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں کُل ووٹوں کی تعداد 141297 تھی، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 61489 رہی، جس میں سے 1476ووٹ مسترد قرار پائے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں