آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس نہ لگانے اور نہ بڑھانے کا اعلان خوش آئند ہے‘خواجہ خاور رشید

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے لاہور چیپٹر کے صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد نیا ٹیکس نہ لگانے اور نہ بڑھانے کا اعلان خوش آئند ہے، اس کے علاوہ بھی سخت شرائط تسلیم نہ کی جائیں کیونکہ وہ معیشت کو بدحال کردیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںخواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد نیا ٹیکس لگانے اور بڑھانے سے گریز کرنا اچھا ہے کیونکہ اگر ایسا کیا جاتا تو بزنس کمیونٹی پر دبائوبڑھ جاتا ۔ حکومت کو چاہیے کہ پروگرام کے بدلے میں پٹرول،بجلی اورگیس بھی مہنگی نہ کرے ،پٹرول ، بجلی اور گیس پہلے ہی مہنگی ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بدحال ہے کیونکہ اس کی ان پٹ کاسٹ میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں