گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائیونڈمیں کشمیرڈے کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

جمعرات 4 فروری 2021 16:48

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2021ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائیونڈمیںپرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی صاحبہ کی زیر سرپرستی یوم کشمیر05فروری کے حوالے سے کشمیریوں پر بھارتی بر بریت کے خلاف اظہاریکجہتی کے لیے شاندار تقریب اور اجتماعی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے ہوا۔

ریلی میں شریک عزت مآب پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی صاحبہ،اساتذہ کرام اور طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

کشمیر کی آزادی کے حوالے سے طالبات نے جوش وخروش سے تقاریر اور ترانے پیش کیے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعائیں مانگیں۔

نہایت قابل احترام پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی صاحبہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم دنیا کی تمام اخلاقی اور انسانی اقدار اور حدود کو توڑ چکا ہے۔کشمیر جیسی جنت نظیر وادی میں انسانی حقوق کی پامالی روز مرہ کامعمول بن چکاہے جو کہ بشر انسانیت پر ظلم کی انتہا ہے۔ہم پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کے لیے ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں