ڈپٹی کمشنر لاہور کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد ڈی سی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، انہوں نے ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی ،واسا اور دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا ڈسپوزل سٹیشنز فعال ،تمام متعلقہ سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں اور تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نشیبی علاقوں میں بارشی صورتحال کا جائزہ لیں،جہاں کہیں بارشی پانی نظر آئے، فوری بارشی پانی کو نکالا جائے- ،ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انڈر پاس پمپس کو مکمل آپریشنل رکھا جائے واسا کے افسران و سٹاف نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں