بھارت جنگ اور ہم امن چاہتے ہیں، فواد حسین چودھری

بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نامناسب ہے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:31

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر 2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پاکستان فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ بھارت جنگ اور ہم امن چاہتے ہیں،بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں،بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نامناسب ہے۔انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے غیرذمہ درانہ بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہل کرتے ہوئے امن کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا۔

دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون جنگ اور کون امن چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔ بھارتی آرمی چیف بھارتی جنتا پارٹی کے سربراہ نہ بنیں۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نامناسب ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں کے درمیان جنگ نہیں ہوسکتی۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پرترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور سمیت حکومتی شخصیات اورسیاسی جماعتوں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان پربھرپور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا۔ لیکن پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن قائم کیا ہے۔ بھارتی فوج کوچاہیے کہ بھارت کے اندرونی معاملات کوہمارے کندھوں پررکھ نہ چلائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ایک سیاسی جدوجہد کا سامنا ہے۔ کشمیر میں آزادی کی تحریکوں کووہ دبا نہیں پا رہے۔ بھارتی حکومت کوکرپشن چارجزکا بھی سامنا ہے۔ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے۔ ان تمام چیزوں کارخ موڑنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستانی وزیراعظم نے بھی مذاکرات کی پیشکش کی لیکن انہوں نے پہلے قبول کیا پھر انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات سے بھاگا۔ بھارتی حکومت ٹکٹوں کا بہانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب اور غیرذمہ درانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جودنیا کوامن کی طرف لیکرجانا چاہتا ہے۔ پاک فوج پروفیشنل فوج ہے۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہم جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن ہم دنیا کوامن کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اگرمس ایڈونچر ہوگا توپاکستان جواب کیلئے تیار ہے۔ اگرصبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کومایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو امن کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔ انڈین آرمی چیف کوبھی سمجھنا چاہیے کہ ہمیں امن کی طرف چلنا چاہیے، امن کوخراب نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن کسی کی امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا۔ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔پاکستان امن پسند ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سپاہی کی بے حرمتی نہیں کرسکتے چاہے وہ سپاہی کسی دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچایا تھا۔ بھارتی فوج کوسرجیکل اسٹرائیک کا جواب اپنی پارلیمنٹ کودینا چاہیے وہ اپنی اسمبلی کوبھی جواب نہیں دے پارہے۔انہوں نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں