بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے‘ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یکسو اور متحد ہے ، قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 23 ستمبر 2018 21:50

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امن کو راستہ نہ دے کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے‘ پوری عالمی برادری جان گئی کون امن چاہتا ہے اور کون جارحیت پسند ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مذاکرات سے فرار کی راہ اختیار کر کے امن کوسبوتاژکرنے کی کوشش کی ہے اور ہٹ دھرمی کا رویہ جمہوریت کے نام نہادچیمپئن کے منہ پر طمانچہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مخلصانہ اقدام پر بھارتی رویہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یکسو اور متحد ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں