امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا

امریکی سفارتخانے کی خاتون ملازم نے پی آئی ڈی سی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 اکتوبر 2018 22:00

امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر 2018ء) امریکی سفارتخانے کی خاتون ملازم نے پی آئی ڈی سی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر موت کا پیغام بن کر دندنانے لگیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔کراچی میں سی آئی ڈی کے قریب امریکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار نشانے پر آگیا۔

گاڑی سے کچلے جانے کے بعد موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون امریکی قونصل خانے میں اسٹاف ممبرہیں جبکہ گاڑی اسلام آباد نمبر پلیٹ کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک امریکی سفارتکار کرنل جوزف نے دن دیہاڑے ایک پاکستانی کو اپنی گاڑی سے کچل کر مار ڈالا تھا اور بعد ازاں سفارتی استثنیٰ کا سہارا لے کر پاکستان سے فرار ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرنل جوزف پرپاکستانی فوجداری،دیوانی ،انتظامی قوانین لاگونہیں ہوتے۔کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں،سفارتی استثنا حاصل ہے۔امریکی حکومت نےکرنل جوزف کاسفارتی استثناختم کرنےسےانکارکردیاتھا۔ یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہہ پہر تین بجے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روند دیا تھا جس کے نتیجے میں عتیق بیگ نامی نوجواں موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا۔بعد ازاں پاکستانی حکومت نے کرنل جوزف کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے امریکی دباو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود کرنل جوزف بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں