ضمنی الیکشن نے آنیوالے وقت کی نوید سنا دی ،سازشوں کے باوجود عوام نے ہمیں ووٹ دئیے ‘پرویز ملک

(ن) لیگی حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا، عوام خوش و مطمئن تھے، مہنگائی نہیںتھی‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن واضح پیغام ہے کہ آنے والا وقت کی نوید سنا دی ہے، تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دئیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن میں ان کی محنت پر کارکنوں کا شکریہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا، عوام خوش و مطمئن تھے، مہنگائی نہیں کی تھی،ہماری قیادت نے جانفشانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا، موجودہ حکومت کے 50روز میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن نے عوام پر یہ واضح کردیا کہ موجودہ حکومت نے ن لیگ کا مینڈیٹ چوری کیا جس کے نتیجہ میں یوٹرن خان کو وزیر اعظم بنایا گیا، یہ انوکھا حکمران ہے حالانکہ حکمران حکومت کیلئے امن مانگتے ہیں، ڈیڑھ ماہ میںمہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں