پاکستان کل پرامن ملک بن چکا ہے، بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے‘عثمان بزدار

رینجرز نے امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین،سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کی جرأت کی تعریف وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی عہدہ سنبھالنے پر میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو مبارکباد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:29

پاکستان کل پرامن ملک بن چکا ہے، بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے‘عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کو ڈیرہ غازی خان کی روایتی چھڑی کا تحفہ بھی دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر ملک خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے اور بلاشبہ رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے اور آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں