لاہور میں تہرے قتل کے لرزہ خیز واقعہ کی اصل وجہ سامنے آ گئی

خاندان کی تمام جائیداد تین لڑکیوں کے نام تھی، بھائی نے جائیداد ہتھیانے کے لیے تینوں کا قتل کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 نومبر 2018 16:38

لاہور میں تہرے قتل کے لرزہ خیز واقعہ کی اصل وجہ سامنے آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2018ء) : لاہور کے علاقہ شاد باغ میں تہرے قتل کے لرزہ خیز واقعہ کی اصل کہانی سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شادباغ کے چن شاہ قبرستان میں والدہ اور بیٹیوں کو قتل کرنے والا حیدرعرف بھالو تھا جس والد شاد باغ کے رہا ئشی ملک اصغر ڈھلوں عرف بلو پیپلز پارٹی کا دو مرتبہ ایم این اے اور ایم پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا تھا۔

یہی نہیں اس کا کئی افراد کے سا تھ کا روبا ری دشمنی بھی چلی آ رہی تھی ،مخالفین کے دو افراد کے قتل میں جیل بھی کا ٹ چکا تھا اور ہر وقت اسلحہ بھی اپنے پا س ر کھتا تھا ،جبکہ اس نے 8 شادیاں کر رکھی تھیں ، جن میں سے اس کے 14 بیٹے اور تیں بیٹیاں ہیں ۔ ذرائع کے مطا بق ملک اصغر ڈھلوں نے اپنی تمام جائیداد قتل ہونے والی دو بیٹیوں 10سالہ سعدیہ اور 12سالہ روبینہ اور زخمی ہو نے وا لی14 سالہ انعم کے نام کر رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی باقی بیویوں اور بچوں سے ناچاقی رہتی تھی ۔

(جاری ہے)

اسی کی بنا پر چند روز قبل شیخوپورہ میں اصغربلو کی دو بیویوں نے اسے قتل کر دیا تھا۔ اسی جائیداد کے تنا زع پر 15سال قبل ا صغر بلو کے بیٹے حیدرعر ف بھالو کی والدہ ں گڑیا کو گذشتہ روز قتل ہو نے والی نائلہ کے بیٹے نے قتل کر دیا تھا جس کا حیدر کو رنج تھا ۔حیدراپنی سوتیلی ماں نائلہ اور سگی بہنوں کو باپ ملک اصغر کی قبر پر لے گیا۔اس موقع پر حیدر کے ہمرا ہ اس کا بہنوئی سجاول بھی تھا جہاں انہوں نے فا ئر نگ کر کے خواتین قتل کر د یا۔

14سا لہ زخمی انعم نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس پر حیدر اور سجاول کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شادباغ میں چن شاہ قبرستان میں سگے بیٹے نے والدہ اور تین بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ قبرستان سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تیسری بیٹی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں