فوج جیسا قانون پورے ملک میں ہونا چاہیے، امجد شعیب

پارلیمنٹ قانون سازی کرے،پاناما میں 345لوگوں کے نام آئے کسی ایک فوجی کا نام نہیں آیا، انصارعباسی میں آپ کا اینٹی آرمی رویہ کئی سالوں سے مانیٹر کررہا ہوں، تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب کی گفتگو، آپ کون ہوتے ہیں فتویٰ دینے والے؟ کیا میں غدار ہوں؟سینئرصحافی انصار عباسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 دسمبر 2018 19:55

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر 2018ء) لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ فوج جیسا قانون پورے ملک میں لاگو ہونا چاہیے،پارلیمنٹ فوج جیسا قانون لاگو کرنے کیلئے قانون سازی کرے،پاناما پیپرز میں 345لوگوں کے نام آئے کسی ایک فوجی کا نام پاناما میں نہیں آیا، انصار عباسی میں آپ کومانیٹرکررہا ہوں ،آپ کا اینٹی آرمی رویہ ہے، جس پرانصار عباسی نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں فتویٰ دینے والے؟ کیا میں غدار ہوں؟ نجی ٹی وی کے پروگرا میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب اور سینئر صحافی انصار عباسی کے درمیان تکرار ہوگئی۔

انصار عباسی نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں کوئی ایک جج بتادیں جس کوکرپشن کی بنیاد پر جیل ہوئی ہو۔جس پرلیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے کہا کہ نوازشریف کے علاوہ مجھے ایک سیاستدان کا نام بتادیں جس کوکرپشن کے نام پر جیل ہوئی ہو۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کو کیمپ جیل میں رکھا گیا تھا ،ان کے لیے پورا وارڈ خالی کروایا گیا۔کیس لمبا کرتے رہے تاکہ ہماری حکومت آجائے گی توچھوٹ جائیں گے۔

انصار عباسی نے کہا کہ آصف زرداری کو 11سال جیل میں رکھا گیا، بے نظیر بھٹو جیل گئیں۔یہ لوگ صرف گندے گندے کی سیاست کرتے ہیں۔انصار عباسی نے کہا کہ این ایل سی کیس میں کتنے لوگ ہیں؟ اصغر خان کیس میں کتنے لوگ ہیں؟ کسی ایک کوبھی جیل ہوئی؟مجدشعیب نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ 345 لوگوں کے نام پاناما پیپرز میں آئے کسی ایک فوجی کا نام پاناما میں آیا توبتائیں؟فوج جیسا قانون سارے ملک میں لاگو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انصار عباسی میں آپ کوپچھلے کئی سالوں سے مانیٹر کررہا ہوں۔آپ کا وطیرہ ہی یہی ہے۔ میں کہتا ہوں پورے پاکستان پر فوج والا قانون لاگو کردیا جائے۔پارلیمنٹ فوج والا قانون ملک میں لاگو کرے۔ انصار عباسی نے کہا کہ آپ مجھے کیا مانیٹر کررہے ہیں ؟ میں ملک کا غدار ہوں؟ جس پر امجد شعیب نے کہا کہ آپ کا اینٹی آرمی رویہ ہے۔انصار عباسی نے کہا چھوڑیں،یہ کون ہوتے ہیں فتویٰ لگانے والے؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں