بلاول بھٹو سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

منگل 18 دسمبر 2018 20:33

بلاول بھٹو سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی طلبہ کے حقوق کی ضمانت ہے ۔پیپلز پارٹی طلبہ یونین کی بحالی چاہتی ہے ۔طالب علموں نے قائد عوام اور شہید محترمہ کا بھر پور ساتھ دیا ۔طالب علم میرا ساتھ دیں میری طاقت بنیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طالب علموں نے ایوب خان اور جنرل ضیا جیسے غاصبوں کا مقابلہ کیا ۔ تعلیمی اداروں میں یونینز کے بحالی سے جمہوری کلچر فروغ پائے گا ۔آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر سیاسی شعور سے ڈرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر طلبا یونینز بحال کر ے گی ۔طلبا یونینز کے انتخابات سے تعلیمی اداروں سے جمہوری کلچر فروغ پائے گا ۔پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریش کی شاندار تاریخ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ایس ایف نے جمہوریت اور ائین کی بحالی کے لیئے تاریخی قربانیاں دیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں