ڈاکٹر یاسمین راشد کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ

سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں‘صوبائی وزیروزیر صحت پنجاب

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

ڈاکٹر یاسمین راشد کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال نے وزیر صحت کو ہفتہ وار صفائی مہم و دیگر طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوںکی عیادت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبر روم، گائنی وارڈ، کائونٹرز، میڈیسن روم و دیگر شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ ہفتہ وار صفائی مہم کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہوگئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر حضرات مریضوں کو صاف ستھرا اور دوستانہ ماحول دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں