پی ٹی آئی میڈیا سیل اخبارنویسوں کو گالیاں بکتا ہے، ہارون الرشید

یہی میڈیا سیل ایک دن ان کیلئے تباہی کا باعث بنے گا، لیکن اس وقت ان کوسمجھ نہیں آرہی ہے،فوج پر تنقید کرکے ن لیگی میڈیا سیل نے غلطی کی ۔ سینئر تجزیہ کارہارون الرشید کاتبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 23:38

پی ٹی آئی میڈیا سیل اخبارنویسوں کو گالیاں بکتا ہے، ہارون الرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا سیل اخبارنویسوں کو گالیاں بکتا ہے، یہی میڈیا سیل ایک دن ان کیلئے تباہی کا باعث بنے گا، لیکن اس وقت ان کوسمجھ نہیں آرہی ہے،فوج پر تنقید کرکے ن لیگی میڈیا سیل نے غلطی کی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کہتا اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، مفاہمت توکاروبار میں ہوتی ہے، بنیادی طور پرسیاست بھی کاروبار ہے ، سیاست توہے نہیں۔

میرا خیال ہے کہ شریف خاندان سے کم ازکم تین گناہ زیادہ پیسے زرداری نے بنئے ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کا سیاست میں مستقبل ہوسکتا ہے، نوازشریف کے بعد پارٹی کی وارث وہی ہیں، شہبازشریف وارث نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو غلطیاں کی ہیں اگر وہ نہ کرتے ، ایک انہوں نے فوج پر بڑی تنقید کی ، جب میڈیا سیل بنایا۔ اخبار نویسوں کو گالیاں دی گئیں ، ویسے توپی ٹی آئی کا میڈیا سیل میں یہی کام کرتا ہے، اخبار نویسوں کو گالیاں بکتا ہے۔

لیکن یہ میڈیا سیل ایک ان ان کیلئے تباہی کا باعث بنیں گے، لیکن اس وقت ان کوسمجھ نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز تقریر اچھی کرتی ہیں۔مفاہمت ان کی کسی درجے کی موجود ہے ، اس لیے وہ خاموش ہے، وسطی پنجاب میں ن لیگ مضبوط ہے ،پی ٹی آئی کے پاس وسطی پنجاب میں کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، نہ ہی پی ٹی آئی کو مستقبل میں مینڈیٹ ملنے کا کوئی امکان ہے۔ہارون الرشید نے کہا کہ باپ کا مجھے علم نہیں ہے ، وہ مایوس ہے، وہ باپ کوبچانے نکلا ہوا ہے ۔ ویسے تومریم بھی باپ کوبچانے نکلی ہوئی ہے۔سندھ میں پیپلزپارٹی اس لیے مقبول ہے کہ وہاں ان کا کوئی مخالف توکوئی کھڑا نہیں ہوتا۔بلاول نے وہ بیان دیا توامریکا اور بھارت کا بیانیہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں