وزیراعظم اور انکی کابینہ کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 19 اپریل 2019 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم اور انکی کابینہ کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا بجٹ سے پہلے استعفیٰ دینا ملک و قوم کے ساتھ گھنانا مذاق ہے۔

(جاری ہے)

8 ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے بعد وزیر خزانہ کا استعفیٰ پوری کابینہ کی نااہلی اور نالائقی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔اسد عمر کے استعفے سے ڈوبی ہوئی معیشت بحال نہیں ہوگی۔وزیراعظم عمران خاں کا استعفیٰ ہی اب قوم کے زخموں پر مرہم رکھ سکتا ہے۔قرارداد کے متن مزید کہا گیا کہ پوری قوم کی نظریں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی طرف پرامیدی سے دیکھ رہی ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں اپنی نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی پوری کابینہ سمیت مستعفی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں