نعروں کے ساتھ ڈالر کا ریٹ واپس نہیں آئے گا ، معیشت تباہ ہو چکی ہی: شاہد خاقان عباسی

عوام کے ساتھ کھڑا ہو کر عوامی مشکلات کا اندازہ لگا کر ریلیف دینا ہوگا: رانا مشہود

جمعرات 23 مئی 2019 22:30

نعروں کے ساتھ ڈالر کا ریٹ واپس نہیں آئے گا ، معیشت تباہ ہو چکی ہی: شاہد خاقان عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نعروں کے ساتھ ڈالر کا ریٹ واپس نہیں آئے گا ۔معیشت تباہ حال ہو چکی ہے ۔ عید الفطر کے بعد احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے اے پی سی کی تاریخ کا فیصلہ مولانافضل الرحمن نے کرنا ہے ۔بلاول بھٹو کے افطار پر ہم تمام اختلافات بھول کر گئے ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز بلاول اور مریم ایک ہی صوفے پر بیٹھے تھے ۔آنے والے دنوں میں (ن) لیگ مزید متحرک ہو گی ہم نے حکومت کو کیا گرانا ہے یہ اپنے وزن سے خود ہی گر جائیں گے۔ اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ یوم تکبیر پر آواز ملک بھر میں گونجنے جارہی ہے ماہ رمضان کے نالائقوں کو وقت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

عوام کے ساتھ کھڑا ہو کر عوامی مشکلات کا اندازہ لگا کر ریلیف دینا ہوگا ۔

پارٹی نے فیصلہ کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔اپوزیشن کا کام عوام دشمن پالیسیوں پر بات کرے اور وہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کو بلا کر لائحہ عمل طے کریں گے۔ 2018 کے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ہم نے فیصلہ کر لیا ہی28مئی سے پورے پاکستان میں آواز گونجنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آواز کو اسلام آباد سے بلند کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں