عمران نیازی کا جرم سقوط کشمیر،سقوط سی پیک اورسقوط معیشت ہے، احسن اقبال

عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن ایک کروڑ نوکریاں دینا تو دور لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کردیا ہے۔سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:52

عمران نیازی کا جرم سقوط کشمیر،سقوط سی پیک اورسقوط معیشت ہے، احسن اقبال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا جرم سقوط کشمیر،سقوط سی پیک اور سقوط معیشت ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن ایک کروڑ نوکریاں دینا تو دور لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کردیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ
جنرل نیازی کا جرم سقوط مشرقی پاکستان ، عمران نیازی کا جرم سقوط کشمیر، سقوط سی پیک، اور سقوط معیشت۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی نالائقی اور نا تجربہ کاری سے بدترین بدحالی کی طرف معیشت بڑھ رہی ہے مگر اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج نارووال میں ٹیلرنگ شاپ کے مالک نے بتایا 23 سال کاروبار کرتے ہو گئے مگر پہلی بار کاریگر فارغ کئے جہاں روزانہ اوسطا 50 سوٹ تیار ہوتے تھے اب 8-10 پہ آ گئے۔

انہوں نے کہا تھا ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن ایک ایک کروڑ نوکریاں دینا تو دور لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کردیا ہے ڈویلپمنٹ بجٹ 50 فیصد کم کردیا گیا ہےاس سے ہی 6 لاکھ سے زیادہ لوگ بےروزگار ہوچکے ہیں۔ اسی طرح معیشت کی بدحالی سے ہرشعبے میں پیداوار کم ہوگی ہے، ہر شعبے میں ڈاؤن سائزنگ ہورہی ہے۔

ہرسیکٹر میں ڈاؤن سائزنگ ہورہی ہے۔لیکن حکومت کی ترجیحات ہیں ،حکومت کی اقتصادی کارکردگی ہے ، اس کے پیش نظربہت سے سوالات ہیں۔کہ حکومت اس اسکیم کو کامیاب کرنے کیلئے وسائل کہاں سے لائے گی۔ ماضی میں ہماری ایکسپورٹ ترقی کررہی تھیں، ان میں گروتھ تھیں ،اصل جو مسئلہ ہوا، وہ ہماری بیرونی براہ راست سرمایہ کاری تھی،جو سی پیک آنے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سرمایہ کاری آرہی تھی۔بحران اس وقت پیدا ہوا جب 2017ء میں وزیراعظم کو نااہل کرکے گھر بھیجا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں