ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے فائیو جی سروسز متعارف کروا رہے ہیں،
فاصلاتی تعلیم کے لیے ایشیا اور عالمی سطح پر کیے گئے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے، کسی بھی احتجاج کے لیے وقت کا تعین بہت ضروری ہے،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پیر 14 اکتوبر 2019 14:13
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی ،ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر نعیم طارق،یونیورسٹی آف فلپائنز کی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بلنڈا بندلاریا،ڈاکٹر ناصر جاوید، ایشیا سمیت ملائشیا ،چین ،ترکی،ویتنام یورنیورسٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کراچی پاکستان کے ریونیو کا 65 فیصد شیئرہولڈر ہے،اس کا مینڈیٹ تبدیل نہیں کیا جا سکتا،جمہوریت کا تقاضا ہے کہ جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے اس کو اتنا ہی اختیار ملنا چاہیے،جمہوری اقدار میں ہرکو ایک احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حالات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے،اس وقت دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جارہا ہے،حکومت دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے، کسی بھی احتجاج کے لیے وقت کا تعین بہت ضروری ہے،سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنرراج کا آئین میں انتظام موجود ہے لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کا بلیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 140 سے متصادم ہے ، جب ہمیں اقتدار ملا تو سابقہ حکومت نے بہت سے مسائل چھوڑے جسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ الطاف حسین کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا،الطاف حسین نے ملکی بقا اور سالمیت کے خلاف بیان دیا تو ہم نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی،کیس برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے جو اس معاملہ کا فیصلہ کرے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں فاصلاتی تعلیم کے لیے ایشیا اور عالمی سطح پر کیے گئے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،اوپن یورنیورسٹیز ایسوسی ایشن فاصلاتی تعلیم کی بہترین تنظیم ہے ،یہ ایشیا میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر مواصلاتی نظام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے بھرپور کردارادا کر سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے فائیو جی سروسز کو متعارف کروا رہے ہیں جو انٹر نیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا اور فاصلاتی تعلیم میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں معیاری تعلیم سب کے لیے بہت ضروری ہے اور پاکستان معیاری تعلیم میں دنیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،تمام ممالک کو اوپن اور فاصلاتی تعلیم کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک دوسرے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔کانفرنس سے فلپائن یوینورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بلنڈا بندلاریا ،ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نعیم طارق ،ڈاکٹر ناصر نوید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ