نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کی موجودگی میں اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے‘ وزیر صحت پنجاب
نواز شریف نے علاج کیلئے بیرون ملک جانیکی کوئی بات نہیں کی ،ضرورت سمجھیں گے تو اس سے انکار نہیں ہوگا ،قانون کے مطابق دیکھیں گے اس وقت اصل کام نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہے ،سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کو بلایا ہے ،علاج مکمل ہونے تک یہیں رہیں گے مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی ‘ یاسمین راشد نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے نواز شریف کی عیاد ت کی
بدھ 23 اکتوبر 2019 23:57
(جاری ہے)
نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کے بھائی شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وزیر اعظم عمران خان او روزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف نے علاج معالجے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہوںنے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے میرا بڑا خیال رکھا ہے ۔ بورڈ کی میٹنگ لی تو اس میں ان کے معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی ساتھ بٹھایا گیا اور انہیں بتایا کہ ہم ڈاکٹر طاہر شمسی کو بلانا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے اس پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔ میں نے خود ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطہ کیا ہے اور وہ فوری طو رپر لاہور پہنچ رہے ہیں او روہ نواز شریف کی ساری ٹیسٹ رپورٹس دیکھیں گے اور اگر مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کرائے جائیں گے۔ میں نے ڈاکٹر طاہر شمسی سے درخواست کی ہے کہ جب تک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص اور علاج نہیں ہو جاتا وہ یہیں رہیں او رانہوں نے میر ی درخواست کو قبول کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ادویات کے سائیڈ ایفکیٹس ہوتے ہیں اس لئے نواز شریف کی کچھ ادویات روکی گئی ہیں۔ آج جمعرات ان رپورٹس کا حتمی نتیجہ آ جائے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔ نواز شریف کو پلیٹ لیٹس لگانے کے لئے ہر طرح کے انتظامات مکمل ہیں ۔ انہوں نے نواز شریف کی بلیڈنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس موقع پر ہر طرح کی احتیاط کی جاتی ، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ٹوتھ برش کرنے اور شیو کرنے سے منع کیا ہے لیکن نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ بھول گئے تھے اور انہوں نے برش کر لیا لیکن ایسی صورتحال نہیں کہ بلیڈنگ نہ رکی ہو ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، نواز شریف اسٹیبل ہیں ۔ میں وزیر صحت اور سیاستدان ہونے سے پہلے ایک ڈاکٹر ہوں ، میں نے کسی کی بیماری پر کبھی سیاست کی ہے اور نہ کروں گی اور ہم سب نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ سیاسی عداوتیں ہوتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ ہم ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جائیں ، یہ کوئی ہندوستان اورپاکستان کی جنگ تو نہیں ، نواز ریف پاکستان کا حصہ ہیں ۔ انہوںنے نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی پوچھا ہے انہوں نے مجھ سے باہر جانے کی کوئی بات نہیں کی ، اگر وہ کوئی ایسی بات کرتے تو میں ان کا پیغام آگے پہنچا دیتی ، میں نے انہیں واضح کہا ہے کہ وہ جس طرح کی سہولت چاہتے ہیں بتا دیں لیکن انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں ۔ اگر ضرورت سمجھیں گے کہ انہیں باہر بھیجا جائے تو میرے خیال میں انکار نہیں ہوگا اور خاص طو رپر مجھے تو نہیں ہوگا او رپھر قانون کے مطابق دیکھیں گے۔ انہوں نے مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انشا اللہ ہو گی ۔ ہمارے دل میں نواز شریف کیلئے کوئی میل نہیں او ر ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار