عمران خان کو بالآخر عدالتی فیصلے کا فائدہ ہوگا، ہارون الرشید

کسی کی بیماری پر ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، شیخ رشید جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں ان کو سوچ لینا چاہیے کہ ان کے ساتھ بھی وہی ہوگا۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 نومبر 2019 00:00

عمران خان کو بالآخر عدالتی فیصلے کا فائدہ ہوگا، ہارون الرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو بالآخر عدالتی فیصلے کا فائدہ ہوگا، کسی کی بیماری پر ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، شیخ رشید جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں ان کو سوچ لینا چاہیے کہ ان کے ساتھ بھی وہی ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نوازشریف کے سب سے بڑے اخبارنویسوں میں ہم ناقدین ہیں ، لیکن بیماری میں کوئی ایسی ویسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، شیخ رشید جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں ان کو سوچ لینا چاہیے کہ ان کے ساتھ بھی وہی ہوگا، جب جنرل راحیل شریف جنرل کیانی کیخلاف ان کی کردار کشی کررہے تھے تو میں نے عرض کی تھی کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

جو حساب کرنے والا ہے وہ حساب کرے گا انجام خراب ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے کو اپنی کامیابی نہیں سمجھ رہی بس تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ویسے تو عدالتی فیصلہ سب کی کامیابی ہے۔کس کا نقصان ہو اہے؟ خان صاحب کو اس کا فائدہ ہوگا، لیکن زرداری صاحب کو فائدہ ہوگا انہیں ضمانت کروانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ شیخ رشید ایسے ہی ہانک رہے کہ وہ پلی بارگین کریں گے، لیکن ان کو کیا فائدہ ہوگا؟ اب ان کو کراچی بھیجا جائے گا۔

مزید برآں پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک قانون امیر اور ایک غریب کیلئے ہے، لیکن اس میں اصل معاملہ یہ اٹھ رہا ہے کہ ایک قانون پنجابی لیڈر اور ایک قانون سندھی لیڈر کیلئے ہے۔ سندھی لیڈر صرف یہ مانگ رہاکہ میرا کیس سندھ میں منتقل کیا جائے۔اگر کیس میں اکاؤنٹس جعلی ہیں تو وہ کراچی سے متعلق ہیں۔

لیکن ٹرائل اسلام آباد میں چل رہا ہے۔ یہ بڑا خطرناک ایشو ہے۔ مجھے دوستوں کے فون بھی آئے ہیں اس پر غور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں میاں نوازشریف واپس آجائیں گے، ہوسکتا ہے وہ قبل ازوقت واپس آجائیں۔نوازشریف نے کیا لکھ کے دیا ہے کیا نہیں دیا یہ اہم بات نہیں ہے، اہم بات یہ ہے کہ شریف فیملی میں نوازشریف کے ساتھ صرف مریم نوازڈٹ کردلیری کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔میاں نوازشریف کے بیٹے تو پتا کس چیز کے بنے ہیں، باپ اور بہن جیل میں ہیں لیکن وہ وہاں موجیں اڑا رہے ہیں۔وہ والدہ کو دفنانے بھی نہیں آئے۔نوازشریف مریم نواز کو جیل میں چھوڑ کرچلا جائے۔مریم کی مشکلات ان کو کھینچ کرلائیں گی۔ مریم نواز کی توطبی گراؤنڈ پر ضمانت نہیں ہوگی، وہ صحت مند ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں