وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات،

وزیراعلیٰ نے حلقو ں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دئیے

جمعہ 22 نومبر 2019 20:49

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ محمد عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں عوام کی سہولت اورضرورت کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایک سال میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومتیں کئی کئی سال نہیں کر سکیں - پانی کی چوری روکنے کیلئے کھل پنچایت بل بہترین اقدام ہے ۔4برس کی بجائی3 برس میںکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے فیصلے سے ہزاروں ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ورکرویلفیئر فنڈز بل لانے کا مقصد کارکنوں کی فلاح وبہبود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی کا قانون بہت اہمیت رکھتا ہے ۔

تباہ حال معیشت میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کا قابل قدر اقدام ہی-انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو معاشی افق کی بلندیوں تک لے کر جائیں گی- پائیدار معاشی ترقی کیلئے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہی-سابق ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا جبکہ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلندکیاہی-وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں نمائشی منصوبوں کو شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا جبکہ ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی جانب سے حلقو ں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کئی-وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میںصوبائی وزیر میاں خالد محمود، اراکین پنجاب اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، محمد رضا حسین بخاری ، محمد عون حمید، میاں علمدار عباس قریشی ، نیاز حسین خان، سردار احمد علی دریشک اور دیگر شامل تھی-رکن پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہی-وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے -وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گلبرگ میں گھر کے باہر لڑکی کے قتل کے واقعہ کے بارے میں سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کاحکم دیا ہی-وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ قتل کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے اور لڑکی کے قتل کے واقعہ کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں