وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعہ کی مذمت

بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے، ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا، یہ دلخراش واقعہ عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے،عثمان بزدار

جمعرات 2 جولائی 2020 23:47

لاہور۔02جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

یہ دلخراش واقعہ عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے اور اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی سفاکانہ اقدامات سے مودی سرکار کی درندگی آشکار ہو گئی ہے۔ بھارت ایک عرصے سے ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ بھارت کے کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں