بھارت طاقت کے بل پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتا،رہنما پی ٹی آئی عثمان سعید بسراء

جمعہ 7 اگست 2020 00:15

لاہور۔6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر دبا نہیں سکتا ۔یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کررکھی ہے ،آزادی کشمیریوں کا مقدر اور بھارت کی بربادی لکھی جا چکی ہے ، کشمیرپاکستان کی شاہ رگ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو قیدخانے میںبدل کر رکھ دیاہے ،لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیںاور ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے پابندسلاسل کر رکھا ہے ، انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردی ہیں ، عالمی برادری بھارتی کے ظلم و ستم ، وحشیانہ تشدد اور قتل وغارت کا فوری نوٹس لے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں