کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دن تسلیم کر رہی ہے‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مشکل گھڑی میں حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غر یبوں کی بھر پور مدد کر کے انسانیت دوستی کی ایک اعلی مثال قائم کی صدر عارف علوی نے کورونا کے دوران فر نٹ پر لڑ نیوالے 38کورونا ہیروز کو ’’شان پاکستان ‘‘ایوارڈ سے نواز ا چوہدری محمدسرور ،سردار عثمان بزدار کو بھی شان پاکستان ایوارڈ دیا گیا،ایوارڈز حاصل کر نیوالوں میں شہید ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی شامل

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:36

کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دن تسلیم کر رہی ہے‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے دوران فر نٹ پر لڑ نیوالے 38کورونا ہیروز کو ’’شان پاکستان ‘‘ایوارڈ سے نواز دیا ۔گور نر چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی شان پاکستان ایوارڈ دیا ۔ایوارڈز حاصل کر نیوالوں میں شہید ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شان پاکستان ایوارڈ کی تقریب گور نر ہائوس لاہور میں منعقدکی گئی جسکے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک ،صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید،صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی ،گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،پولٹیکل سیکرٹر ی میاں کاشف اقبال ،نامور گلوکار علی ظفر ،بزنس کیمونٹی سے گوہر اعجاز،اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور کورونا سے شہید ہونیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے اہل خانہ بھی شر یک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقر یب کے دوران نشتر میڈ یکل یونیورسٹی کے کورونا سے شہید ہونیوالے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال ،سروسز ہسپتال کے شہید پروفیسر حافظ مقصود احمد ،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس شہید ڈاکٹر معصود قصری سمیت دیگر شہید ڈاکٹرز کا شان پاکستان ایوارڈ انکے اہل خانہ نے وصول کیا جبکہ بزنس کیمونٹی سے گوہر اعجاز ،انوار اے غنی ،میاں طلعت محمود،میاں انجم نثار اور میاں احسن جبکہ اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ،الخدمت فائونڈیشن کے محمد عبدالشکور ،المائدہ ٹرسٹ کے محمد علی سمیت دیگر شعبوں میں کورونا کیخلاف لڑ نیوالوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دن تسلیم کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غر یبوں کی بھر پور مدد کر کے انسانیت دوستی کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی مخیر حضرات نے جس جذبہ کا اظہار کیا ہے وہ بھی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو پاکستانی قوم متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے اب بھی خطرات موجود ہیں اس لیے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کر ناچاہیے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ہیروز کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

اُنہوں نے کہا کہ مًیں بزنس کیمونٹی اور این جی اوز کو بھی خراج تحسین پیش کر تاہوں جن کے تعاون سے گور نر ہائوس نے کورونا وبا ء کے دوران 10ارب روپے کی چیئر ٹی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی بھی کامیاب رہی ہے جسکی وجہ سے پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی کیساتھ قابو پایا ہے اوروفاقی و صوبائی حکومت بھی کورونا بحران کے دوران بے روزگارہونیوالوں کیساتھ کھڑی رہی ہے اور کسی کو ہم نے بھوکا نہیں سونے دیا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے دوران شہید ہونیوالے ڈاکٹرز کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ میں ان لوگوں کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں