حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا آپشن زیر غورہے.امیر جماعت اسلامی
ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے آئینی طریقہ کار موجودہے تاہم کسی غیر آئینی اقدام کا ساتھ نہیں دیں گے.سراج الحق کی منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات دسمبر
20:02

(جاری ہے)
اس موقع پر سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن عبدالشکور نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد میں تحائف بھی تقسیم کیے.
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتیں انتہائی کمزور وکٹ پر کھڑی ہیں اگر اپوزیشن جماعتیں ان ہاو¿س تبدیلی لانا چاہتی ہیں تو اس کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پکڑ دھکڑ و خرید و فروخت کے حربوں اور دیگر کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی. انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سونامی کو گزشتہ اڑھائی سالوں میں ہی ناکامی کے بعد بدنامی کا سامنا کرنا پڑ گیاہے متحدہ اپوزیشن کی تحریک میں بھی وہ جماعتیں شامل ہیں جو چار چار دفعہ حکومتیں کر چکی ہیں جب ہم سے کہا جاتاہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا ساتھ کیوں نہیں دیتی تو ہمارا جواب یہی ہوتاہے کہ پی ڈی ایم جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں شامل کیوں نہیں ہو جاتی. انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ حکمران طبقے نے 70 سالوں میں عوام اور نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی کی اب وقت آگیاہے کہ اس فرسودہ سیٹس کو کے نظام کو تبدیل کیا جائے جماعت اسلامی نے اس کے لیے بھر پور جدوجہد کا آغاز کردیاہے ہماری تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کچھ روز بعد گوجرانوالہ سے ہوگا جلد جماعت کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں شیڈول کو آخری شکل دی جائے گی. انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنا کر ہی دم لے گی ایک سوال کے جواب میں سینیٹرسر اج الحق نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے پاکستان اس کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا ہمیں معلوم ہے کہ یہودی لابی اس کے لیے سرگرم ہے لیکن ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جس دن حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا، وہ دن ان کے اقتدار کا آخری دن ہو گا. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے لیکن ابھی اس کا اعلان قبل از وقت ہوگا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اب مزید وقت ضائع کیے بغیرفوری طور پر عوام کے حق میں رائٹ ٹرن لے اگر ایسا نہیں ہوا تو لانگ مارچ حتمی ہے. انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو جلسے کرنے کا قانونی حق حاصل ہے حکمران اپوزیشن کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرے سینیٹر سراج الحق نے معذور افراد کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے پر الخدمت فاﺅنڈیشن کوتحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے نسل، مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کو ملکی و عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معذور افراد کے لیے مفت طبی و تعلیمی سہولتوں کا بندوبست کرے ان کو کم نرخوں پر اشیائے خوردو فراہم کی جائیں ان کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولتیں دی جائیں اور ان کو معاشرے کا کارگر شہری بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے.
متعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کورونا وبا نے تباہی مچا دی ایک ہی گھر میں موجود 15افراد جاں بحق،33نرسوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو
-
جج کو بول تیرا باپ ملنے آیا ہے،یہ پولیس دو منٹ میں ”ڈیش“ ہو جائے گی،ڈرامہ بند کرو اور باہر آؤ
-
چین تو کیا ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،بھارتی وزیر دفاع نے ہاتھ کھڑے کر دیے
-
جوبائیڈن کے دورحکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیاجائے گا
-
فر فر انگریزی بولنے والے ”جہاں گرد“کی بھکاری کے حلیے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے، اگر پاکستانی قوم نے عمران خان کی عزت نہ کی تو ذلیل ہو جائے گی
-
ایم کیو ایم نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار کردیا
-
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں کورونا ویکسین لگا دی گئی
-
ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے،جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
شادی شدہ لڑکی آشنا کے عشق میں اندھی ہوکر اپنا9ماہ کا بیٹا گندے نالے میں پھینک کر آشنا کے ساتھ فرار
-
آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیمائوں کی ملاقات، اپنے تجربات شیئر کیے
-
کراچی ،دائو دی بوہرہ کمیونٹی نے بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب پاکستان میں تعلیم عام کرنے کے لئے جو اقدام اُٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے،گورنر عمران اسماعیل
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.