خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں کشمیر ڈے 5 فروری کی بجائے لاہور 4 فروری کو منانے کا فیصلہ

جمعرات 21 جنوری 2021 20:37

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے ارکان اسمبلی اور عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں کشمیر ڈے 5 فروری کی بجائے لاہور 4 فروری کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔5 فروری کو پی ڈی ایم روالپنڈی میں کشمیر ڈے کے حوالے سے مشترکہ جلسہ کریں گی ۔

اجلاس میں کشمیر میں ہونے والے الیکشن اور ووٹر لسٹوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا، وزیراعظم 6 سال سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے ،اب انہیں لائیو کوریج یاد آ گئی ہے ،وزیراعظم لائیو کوریج کا شوق پورا کرلیں قوم دیکھ رہی ہے، پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ہے اورجب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گا ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر لیڈر شپ کے ساتھ مل کر فائنل پروگرام ترتیب دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کسی اور کیس پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن ہمارے ساتھ احتساب کے نام پر انتقام لیاگیا، ڈسکہ کاضمنی انتخابات آیا تو وہاں کے ہمارے منتخب ایم این اے کو نیب کا بلاوا آ گیا ہے ۔پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ہے اورجب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گا ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے بند گلی میں اس لیے نہیں جانا ہوتاکیونکہ اپوزیشن پہلے ہی زمین پر ہے اورحکومت آسمان پر ہوئی ہے اور اپوزیشن گرتی نہیں کیونکہ وہ کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے گرنا اس نے ہوتا جو اوپر ہوتا ہے ،مکالمے کا وقت ضائع کرنے پر حکومت کو نقصان ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانا 2014 کے منصوبے کا حصہ تھا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم 6 سال سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے ،اب ان کو فارن فنڈنگ کیس کاکھلا چیلنج نظر آیاہے ،وہ اپنے وکلا حیلے بہانے سے کھڑا کرتے ہیں۔

وزیراعظم لائیو کوریج کا شوق پورا کرلیں قوم دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ جب واپس لاہور آئیں گے تو لاہوری اسی گند کے ساتھ ان حکمرانوں کا استقبال کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں