عراق میں داعش کاحملہ، رضا کار فورس کے 11 ارکان جاں بحق

عراق میں ایک مرتبہ پھر دہشگردوں نے سر اٹھایا لیا، عراق میں داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق ہو گئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 جنوری 2021 11:09

عراق میں داعش کاحملہ، رضا کار فورس کے 11 ارکان جاں بحق
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) عراق میں ایک مرتبہ پھر دہشگردوں نے سر اٹھایا لیا ہے اور دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، عراق میں ایسے ہی ایک واقعہ میں داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے انتظامی مرکز تکریت کے مشرق میں حشد الشعبی کے مرکز کو رات کی تاریکی میں ہلکے ہتھیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 رضاکار فورس کے 11 ارکان جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ عراق میں 2 روز پہلے بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 32 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

عراق میں بڑھتی ہوئی دہشگردی کی وارداتوں پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور دہشگردوں کی شدید مزمت کی ہے، خیال رہے کہ پاکستان میں ہزارہ برادری کے 10 افراد کو قتل کرنے والی دہشگرد تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں داعش کے خاتمے کے لیے آوازیں بلند ہوئی تھیں، لیکن پاکستان میں ابھی تک مذکورہ دہشت گرد گروہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے اور نہیں اس کا کوئی کارندہ گرفتار ہوا ہے، تاہم وزیراعظم پاکستان نے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں