پی ڈی ایم جماعتیں اے سے لیکر زیڈ تک جتنے مرضی پلان بنا لیں فر ق نہیں پڑتا‘محمدسرور
پی ڈی ایم کے پہلے تمام پلان فیل ہوچکے آیندہ بھی فیل ہونگے، اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر آئی ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گی ترقی کی راہ میں اپوزیشن کا رکاوٹوں کا منصوبہ ملکی مفاد میں نہیں،ملک میں احتساب کو بر یک لگے گی نہ ہی حکومت اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی‘گورنر پنجاب
بدھ جنوری 18:45

(جاری ہے)
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں ان کے مخالفین جانتے ہیں کہ عمران خان حالات سے سمجھوتہ کر نے واالے نہیں بلکہ ڈٹ جانے والے لیڈر ہیںاور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے بھی دکھاتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی متحد ہیں مگر پی ڈی ایم میں درجنوں مختلف موقف ہیںان کے پاس کوئی نظر یہ اوراصول نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عارضی اتحاد ہے حکومت اپوزیشن کے احتجاج اور لانگ مارچ کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں لیکر جارہے جو اپوزیشن جماعتوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ اپنی احتجاجی سیاست اور انتشار پیدا کر کے حکومت کو دبائو میں لے آگئی تو ایسا کسی صورت نہیں ہوگا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ملک میںشفاف اور بلا تفر یق احتساب ضروری ہے اور حکومت کی دو ٹوک واضح پالیسی ہے کہ ملک میں احتساب کو بر یک لگے گی نہ ہی حکومت اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان کوپورا کیا جائے گا۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ کومکوکا نے کہا کہ پہلی بار عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا انتشار اور فساد پر مبنی ایجنڈا ناکام ہوگا۔بعدازاں،گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں بھارتی کسانوں پر مودی حکومت کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے اس لیے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کے قتل عام کا نوٹس لیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
اراکین پارلیمنٹ حکومت نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ، سینیٹ نتائج میں سرپرائز دیں گے : بلاول
-
پی ٹی آئی کا ظہرانہ ، اہم حکومتی اتحادی نے شرکت نہ کی ، سینیٹ الیکشن سے پہلے چہ مگوئیاں شروع
-
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی، سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
-
سینیٹ الیکشن: پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرلی
-
صوبائی حکومت نے 100 فیصد بچوں کو اسکول بلوانے کی مخالفت کردی
-
کرپشن پر جیل یاتر اکے بعد جشن منانا لیگیوں کو ہی زیب دیتا ہے ‘ صدیق اکبر
-
جوبائیڈن مشکل میں پھنس گئے،ساری دنیا نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان میں لاپتا افراد سالہا سال تک واپس نہیں آتے جبکہ مغربی دنیا میں لاپتا کتے بھی چند دن میں بازیاب ہو جاتے ہیں
-
کورونا وائرس آپ کے کپڑوں پر تین دن تک زندہ رہتا ہے
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.