’باہر جانے کی کیا جلدی ہے ، عید پاکستان میں کریں‘ فردوس عاشق اعوان کا شہباز شریف کو مشورہ
اصل میں آپ کی جائیدادیں اوراولاد باہر ہیں ، اس لیے عید بھی آپ باہر منانا چاہتے ہیں ، علاج معالجے کی آڑمیں یہ لوگ باہر اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں۔ معاون خصوصی پنجاب کی پریس کانفرنس
ساجد علی اتوار 9 مئی 2021 12:23
(جاری ہے)
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یکساں قانون کے نفاذ کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ، نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں ، وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےاپناوعدہ پوراکیا ، وزیراعظم نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیا کیوں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں کثیرزرمبادلہ بھیجتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، کورونا لاک ڈاوَن لگانےکا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ، لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ سنایا ، جس میں لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت 8 مئی سے 5 جولائی تک ہو گی۔ تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دوحہ کے راستے برطانیہ جانے کے لیے پرواز نہ کر سکے ، ائیر پورٹ سے بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے انہیں آف لوڈ کر دیا ، اس پر شہباز شریف نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے ، ن لیگی رہنماء عطاللہُ تارڈ نے حکام کو عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا، لیکن مریم اورنگزیب اور عطااللہ تارڈ ایف آئی اے حکام کو قائل نہ کرسکے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار