جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنا اللہ اور دیگر پرفردجرم عائد نہ ہو سکی
ڈیوٹی جج خالد بشیر نے سماعت کی ، رانا ثنا اللہ خان اور دیگر ملزمان پیش ہوئے ،سماعت بغیر کارروائی کی31جولائی تک ملتوی حکومت ایسے ججز لگانا چاہتی ہے جن کی ان کے پاس ویڈیوز ہوں، بلیک میل کر کے ہمیں سزائیں دلوائی جائیں‘ رانا ثنا اللہ خان احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و و خوار ہو چکا ہے ،جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا ‘ لیگی رہنما کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 جون 2021 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام عدالتیں خالی پڑیں ہیں،وزیر قانون فروغ نسیم چاہتے ہیں کہ ہمارے کیسز میں ان کی مرضی کے ججز لگائے جائیں،ایسے ججز ہوں جن کی ان کے ویڈیو زہوں اور انہیں یہ مرضی کے فیصلے لینے کے لئے بلیک میل کریں اور ہمیں سزائیں دلوائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ملک مرحوم نے مرنے سے پہلے توبہ کی ،وہ جاتی امراء نواز شریف کے گھر گئے اور ان سے معذرت کی کہ میرے اوپر بہت دبائو تھا ،ارشد ملک کی عدالت سے سزا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی کے بیان کے بعد اب کچھ پوشیدہ نہیں رہا ،احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو چکا ہے ،اب اس احتساب کے ڈرامے پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب نیب سے کچھ نہیں بنا تو ایف آئی اے کو پیچھے لگا دیا ہے ،اسی طرح ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا اورجہانگیر ترین کو این آر او دے کر بجٹ پاس کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف بھی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے اور ان کی کاروباری ٹرانزیکشن کو بھی کریمنل ٹرانزیکشن ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب کا کلچر اور پنجاب کی زبان میٹھی ہے ،پنجابی پیار کی زبان ہے، پنجابی میں وارث شاہ اورمیاں محمد بخش کی شاعری پڑھیں اس میں حکمت اور دانائی ہے ، یہ زبان ہرگز نفرت کا درس نہیں دیتی ۔ انہوں نے شہباز شریف کی ایف آئی اے میں طلبی کے حوالے سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنے وکلاء کی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔یہ وہی کیس ہیں جس میں نیب پہلے انکوائری کر چکا ہے اور انہیں چار ماہ جسمانی ریمانڈ پراو رایک سال جیل میں رکھا گیا لیکن نیب کچھ نہیں کر سکا ،اب اس معاملے کو ایف آئی اے میں لے آئے ہیں ۔ ہائیکورٹ کے فل بنچ میں دوران سماعت سب کچھ سامنے آ چکا ہے او رثابت ہو گیا ہے کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ایف آئی اے کے ڈی جی اور لاہور کے ڈائریکٹر سے گزارش ہے کہ آپ نے ساری زندگی سروس کی ہے اور اب اپنی سروس کو انتقامی سوچ کی نظر نہ کریں ، ہمیں ایف آئی اے افسران سے انصاف کی امید ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار