وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ سکیورٹی کی پرواہ نہیں کرتے‘ فوادچوہدری

نوازشریف کا فوج کیخلاف غصہ ختم ہی نہیں ہورہا،نوازشریف کوضیا ء الحق نے بنایا توپھر جس نے بنایااس نے برباد بھی کردیا طالبان ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن ہمارا ان پر اثر ہے، فوجی اڈے مانگنے کی بات آفیشلی نہیں ہوتی‘ وزیر اطلاعات

منگل 3 اگست 2021 00:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ سکیورٹی کی پرواہ نہیں کرتے،افغانستان کے فیصلے پاکستان کی مرضی کے بغیرنہیں ہوسکتے،پریس کانفرنس میں بتائوں گا کس طرح میڈیا کے کچھ لوگ اورباقی ملکرملک کیخلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،نوازشریف غصے میں ہیںاورفوج کیخلاف ان کا غصہ ختم ہی نہیں ہورہاہے، نوازشریف کوضیا ء الحق نے بنایا توپھر جس نے بنایااس نے برباد بھی کردیا، فوجی اڈے مانگنے کی بات آفیشلی نہیں ہوتی،کوئی پاگل ہی ایسی بات لکھ کردے گا۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان ایسے ریجن میں ہے جہاں بڑے لیڈرزکی زندگیاں خطرے میں ہوتی ہیں،وزیر اعظم سے یہ لڑائی رہتی ہے کہ اپنی سکیورٹی کا خیال کریں، اب وزیراعظم نے اپنی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ طالبان ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن ہمارا ان پر اثر ہے، ہم خود کو انڈرمائن کرتے ہیں، افغانستان کے فیصلے پاکستان کی مرضی کے بغیرنہیں ہوسکتے،ہمارے اوپرڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی، ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا بدلے میںافغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دیدئیے،نوازشریف نے ظلم کیا،اجمل قصاب فوج کا ملازم نہیں تھا لیکن کلبھوشن کابھارت دفاع کررہاہے اورفیٹف میں ہم ہیں، ہمارے یہاں کچھ دانشورہیں جو ہروقت پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں،پریس کانفرنس میں بتائوں گا کس طرح میڈیا کے کچھ لوگ اورباقی مل کر ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،یہ شرمناک نیٹ ورک ہے جس میں نوازشریف، میڈیا کے لوگ اورکچھ اورمل کر فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں، نوازشریف غصے میں ہیںاورفوج کیخلاف ان کا غصہ ختم ہی نہیں ہورہاہے، نوازشریف کوضیا ء الحق نے بنایا توپھر جس نے بنایااس نے برباد بھی کردیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ سی وی لے کرمریم اوربلاول کہیں کہ وراثتی جائیداد کی وجہ سے اب وہ پارٹیوں کے لیڈرزہیں، بدقسمتی سے ان کی پارٹی کے رہنمائوں نے بھی آواز نہیں اٹھائی، چودھری نثار بولے اورفارغ ہوگئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں