اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر جیلیں بھر کر بھی نالائق اور چور حکومت نہ چل سکی‘رانا ثناء اللہ

شیدا ٹلی چورن بیچنے کے بجائے ثبوت دے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے لئے کیا کیاہے ‘صدر (ن) لیگ پنجاب

بدھ 4 اگست 2021 16:25

اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر جیلیں بھر کر بھی نالائق اور چور حکومت نہ چل سکی‘رانا ثناء اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ کشمیری ووٹ چوروں کو ووٹ نہیں دیتے ،الیکشن بیچنے والوں کا جیت کا نعرہ لگانا خود فریبی ہے،بھارت کے خلاف عالمی سطح پر ایک بھی مذمتی قرارداد منظور کرائی ہے تو کشمیریوں کو دکھائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تین سال اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں قید اور جھوٹے الزامات لگا کرحکومت چلانے کی کوشش کی گئی ۔اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر جیلیں بھر کر بھی یہ نالائق اور چور حکومت نہ چل سکی ۔شیدا ٹلی چورن بیچنے کے بجائے ثبوت دے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے لئے کیا کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں