(ن)لیگ پاکستان میں صرف آئین و قانون کی حکمرانی چاہتی ہے‘سمیر ا کومل

عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والے کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے‘رکن اسمبلی (ن) لیگ

اتوار 26 ستمبر 2021 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان میں صرف آئین و قانون کی حکمرانی چاہتی ہے،عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والے کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،جن کا ایجنڈا ملک کو لوٹنا اور معاشی طور پر تباہ کرنا ہو وہ ایماندار حکمران کیسے ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے معاشی حالت تیزی سے گروٹ کی جانب جارہے ہیں لیکن حکومتی ترجمان خوشامد ،جھوٹ اور اپنی نوکریاں بچانے کے چکروں میں عوام کی غربت کا بھی مذاق اڑارہے ہیں۔

شرم و حیاء سے عاری ٹولہ صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان میں غریب کیلئے روٹی مہنگی اور موت سستی ہو گئی ہے۔مہنگائی نے عوام کے منہ سے روٹی کا نولہ بھی چھین لیا ہے۔عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیاء خوردونوش پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر میاںشہبازشریف نے بجٹ کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ مکمل جعلی بجٹ ہے اور عوام دشمن بجٹ ہے۔اب قوم کو یقین ہونا شروع ہو گیا ہے مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ نے اس جعلی حکومت کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار درست کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں