لیگی رہنما نے موجودہ حکومت کے تسلسل کے لیےعبوری سیٹ اپ کو مسترد کر دیا

عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گےجو ٹرم پوری کرنے کے لئے ہو،ن لیگعبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی،صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے۔لیگی رہنما جاوید لطیف کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 جنوری 2022 15:21

لیگی رہنما نے  موجودہ حکومت کے تسلسل کے لیےعبوری سیٹ اپ کو مسترد  کر دیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 جنوری 2022ء ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کے لیےعبوری سیٹ اپ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لئے ہو۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کے لیے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہو گا۔

ہم صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے،اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے، ہر پارٹی رہنما کو اپنا موقف پیش کرنے کا حق ہے،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہئیے، سب سامنے آ جائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیئگ ن کے قائد نواز شریف عبوری وزیراعظم کیلئے 4 ن لیگی رہنماؤں کے نام دیکھ کر ناراض ہوگئے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عبوری سیٹ اپ نہیں شفاف اور فوری نئے انتخابات چاہیئں ، ہم کیوں کسی سے محض اس نظام کے لیے ٹکٹ کے وعدے کریں۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جن 4 ن لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا ، ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عبوری وزیر اعظم کے منصب کے لیے امیدوار تھے تاہم ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی مرضی سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں کیوں کہ عبوری وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے 4 امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان 4 میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تو انہوں نے عبوری وزیراعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا ہوا تھا جب کہ باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب ، دوسرا پوٹھوہار اور تیسرے امیدوار کا تعلق کراچی سے تھا ، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انہیں نامزد کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں