نوازشریف کو باہر جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا

جس کمرے میں یہ فیصلہ ہوا میں بھی وہاں موجود تھا، لیکن جن میڈیکل رپورٹس پر یہ فیصلہ کیاگیا وہ غلط ثابت ہوئیں۔وفاقی وزیر اسد عمر کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 جنوری 2022 16:00

نوازشریف کو باہر جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2022ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا۔انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔عمران خان پر سب سے زیادہ یہ تنقید ہوتی تھی کہ وہ سیاسی نہیں ہے، ملک کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتا،وہ اپنی مرضی کرتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا،آپ خود بتا دیں آخری دفعہ ملک میں کون سی سی ایسی حکومت آئی تھی جس کا عدلیہ کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ تعلق رہا،اس کی فوج کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ ری لیشن شپ چل رہی ہے اور وہ فیصلے بھی اپنی مرضی کے مطابق کر رہا ہے،اس کی پہلے مثال نہیں ملتی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا،میں اس کمرے میں موجود تھا جہاں پر یہ فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

لیکن عمران خان صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ فیصلہ جن رپورٹس کی بنیاد پر ہوا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے ہیں یا نہیں ملے ہیں۔

انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے ،ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔ دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کسی گروپ کی ٹسل نہیں چل رہی ہے، پہلے پارٹی کے اندر گروپس کی آپس میں چپکلش کی خبریں آتی تھی اب وہ بھی نہیں آتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ،کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے۔تحریک انصاف کا 99 فیصد ووٹ عمران خان کے نام آتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں