لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،حناپرویز بٹ

منگل 24 مئی 2022 17:12

لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،حناپرویز بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،تحریک انصاف کا پچھلا لانگ مارچ پوری دنیا نے دیکھ لیاتھا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد کے ساتھ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملے کئے گئے،عارف علوی نے اسوقت عمران خان کو اس پر مبارکباد دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت کم شرپسند جماعت زیادہ بن چکی ہے،لاہور میں پولیس اہلکار کی شہادت عمران خان کے خونی مارچ کی گواہی ہے،پولیس اہلکار کے پانچ بچے اب کس کے ہاتھوں میں اپنا لہو تلاش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کس کے خلاف ہے؟ساڑھے تین سال حکومت میں یہ رہے اور ایک ماہ بعد آنے والی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہتے انکو شرم آنی چاہیے،اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے سازش کا جعلی بیانیہ بتارہے ہیں جسکی حقیقت بھی قوم کے سامنے آچکی ہے۔

(جاری ہے)

حناپرویز بٹ نے مزیدکہا کہ عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکے اپنے اتحادی اور پارٹی کے اہم رہنما بھی چھوڑ گئے،اگلے چند دنوں تک مزید لوگ عمران خان کو چھوڑنے والے ہیں،بہت جلد تحریک انصاف میں عمران خان،فواد چوہدری،شہباز گل اور مراد سعید جیسے نمونے باقی رہ جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں