رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے،سنی علما ء کونسل

حکومت خلفاء را شدین ؓکے ایام کوسرکاری سطح پر منانے کیلئے اقدامات کرے،مولانا حافظ حسین احمد

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ 21رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، حضرت سیدنا علیؓ خلفیہ چہارم ہے ان کی دین اسلام کیلئے خدمات تاریخ اسلام کا سنہری با ب ہیں، حکومت خلفاء را شدین ؓکے ایام کوسرکاری سطح پر منانے کیلئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حضرت علی خلفیہ چہارم اور حضور ﷺ کے داماد ہیں، حضرت فاطمہؓ کے شوہر ہیں۔

خلفائے راشدین کے دورمیں قاضی کے منصب پر بھی فائز رہے ان کی اسلام کے حوالے سے عظیم قربانیاں ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس لئے حکومت ان کی شہادت کے موقع پر21 رمضان المبارک میں ملک بھر میں عام تعطیل کرکے اس دن کو خصوصی طور پر منائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں