چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کی لاہور ہائیکورٹ آمد،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے استقبال کیا

منگل 16 اپریل 2024 19:51

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کی لاہور ہائیکورٹ آمد،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے استقبال کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اس ہفتے مختلف نوعیت کی زیر التوا اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالتی امور میں چائے کے وقفہ کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا ،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ،جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے معزز جج صاحبان کا استقبال کیا،اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج شجاعت علی خان،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سمیت فرائض سرانجام دینے والے دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں