لاہور ہائیکورٹ کی فواد چوہدری کو ایک ہفتے تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت

فواد چوہدری پر درج مقدمات کی اب تعداد چھتیس ہے، آئی جی پنجاب کا عدالت میں بیان

منگل 16 اپریل 2024 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں کروانے کے لیے ایک ہفتے تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے فواد چوہدری کی مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری پر چالیس مقدمات درج تھے چار مقدمات خارج ہونے کے بعد اب تعداد چھتیس ہے۔جسٹس عالیہ نیلم نے فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات میں پیش ہونے کی استدعا چیف جسٹس کو بھجوا دی۔فواد چوہدری کو ایک ہفتے تک تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں