سی پیک سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز میاں نوازشریف کی مرہون منت تھا ،

2013کے مقابلے میں میاںنواز شریف کا پاکستان بہت بہتر تھا اور ترقی کی سمت گامزن تھا ،نئے پاکستان کے دعویداروں کا پول کھل کرسامنے آگیا چونکہ نوازشریف فوبیاوالے آئینی یا قانونی جنگ نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،این ای136 سے (ن) لیگ کے امید وار ملک ا فضل کھوکھر کا جلسے سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 19:07

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن رہنماء سابق وزیراعظم کے مشیراین ای136 کے امید وار ملک ا فضل کھوکھرنے کیا کہ سی پیک سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز میاں نوازشریف کی مرہون منت تھا یہ امر بھی روز روشن کی طرح عیاں سے کہ 2013کے مقابلے میں میاںنواز شریف کا پاکستان بہت بہتر تھا اور ترقی کی سمت گامزن تھا امن وامان کی صورت حال انتہائی تسلی بخش تھی قوم اب اندازاہ لگا لے پٹرولیم مصنوعات ،سوئی گیس،بجلی میں مہنگائی اور پاکستانی روپے کی بے قدری اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہونے سے موجودہ نئے پاکستان کے دعویداروں کا پول کھل کرسامنے آگیا چونکہ نوازشریف فوبیاوالے آئینی یا قانونی جنگ نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، وہ ان خیالات کا اظہار بھچوکی راؤ سکندر حیات کی طرف سے منعقدہ جلسے میں کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ ناانصافی ،زیادتی اور ایسے موقع پر ن لیگ کی ساکھ کو متاثر کرنے کے مترادف ہے اس کو عوام مسترد کرتی ہے، فیصلہ ملکی تاریخ میںسیاہ حروف سے لکھا جائے گا، نواز شریف کا نام پاناما میں نہیں تھا،اور نہ ہی کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا گیا،نواز شریف اور مریم نواز نی109پیشیاں بھگتیں پاکستان کے کونے کونے میں اس زیادتی اور ناانصافی کی صدائیں گونجیں گی،وہ ان خیالات کا اظہار نوازشریف کے استقبالیہ جلوس میں کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں