نیا پاکستان صرف نظام مصطفیٰ ؐسے بنے گا ، ڈاکٹر شاہد حسین

عمران خان کا مختصر کابینہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، نئی حکومت کوکرپشن فری پاکستان کا دیرینہ خواب پوراکرناہوگا

منگل 7 اگست 2018 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) پاکستان سنی تحریک صوبہ پنجاب کے صدرڈاکٹرشاہدحسین نے کہاہے کہ نیا پاکستان صرف نظام مصطفی سے بنے گا،سادگی، کفایت شعاری اور خود انحصاری اپنا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے،عمران خان کا مختصر کابینہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، نئی حکومت کوکرپشن فری پاکستان کا دیرینہ خواب پوراکرناہوگا، ایک دوسرے کو چور کہنے والوں نے اتحادکرکے منافقت کا مظاہرہ کیا ، اقتدار کے لئے متحد ہونے والے عوامی مسائل کے حل کے لئے اکٹھے کیوں نہیں ہوتی صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انکاکہناتھاکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے، اب مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے،سیاسی جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی چھوڑ کر استحکام وطن کے لئے متحد ہو جائیں،نئی حکومت کو سنگین داخلی، اقتصادی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہو گا، قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے، سوئس بینکوں سے دو سو ارب ڈالر واپس لائے جائیں، پاکستان کی ترقی عوام کی ترقی سے مشروط ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک ایسا ایجنڈا دینا چاہیے جس کے تحت عوام کی حکمرانی قائم ہو،مقبوضہ کشمیر میںآئے روز بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں